Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

جشن آزادی بلائینڈز کرکٹ میچ راولپنڈی بلائینڈز نے جیت لیا

سپورٹس ڈیپارٹمنٹ ملتان کے زیر اہتمام وائس آف وزلی ایمپریڈ پرسن ایسوسی ایشن کے تعاون سے گورنمنٹ آف پنجاب کی ہدایت پر 75ویں اینیورسری ڈائمنڈ جوبلی سیلیبریشن پاکستان کے سلسلہ میں ایک کرکٹ میچ ملتان بلائنڈر پرسن اور راولپنڈی بلائنڈ پرسن کے درمیان ایم سی جی نواں شہر ملتان میں کھیلا گیا۔

مہمان خصوصی سید اطہر حسن شاہ بخاری ایڈووکیٹ پیٹرن انچیف تھے، ان کے ہمراہ چیرمین غصنفر عباس۔سیکرٹری حافظ محمد اویس شفیق بھی موجود تھے۔

ملتان نے پہلے کھیلتے ہوئے چھ کھلاڑیوں کے نقصان پر 127رنز بنائے۔محمد اویس۔27.ابوبکر ۔24.احتشام نے 18رنز بنائے۔محمد عمران اور ارسلان احمد نے دو۔دو کھلاڑیوں کو آوٴٹ کیا۔

بعد میں کھیلتے ہوئے راولپنڈی بلائنڈ پرسن نے مطلوبہ ہدف دو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔محمد عمران نے 82رنز بنائے اور مین آف دی میچ قرار پائے۔

جبکہ سیف الرحمان 22رنز کے ساتھ ناٹ آوٴٹ رہے۔واحد وکٹ ملتان کے شہزاد نے حاصل کی۔

ایمپائرز محمد ارشاد اور حفیظ تھے جبکہ سکورر یوسف اکرم تھے۔میچ کے اختتام پر معزز مہمانوں نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button