Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

پاکستان انگلینڈ سیریز: فیصلہ کن ٹیسٹ کے لئے سپن پچ کی تیاری شروع، پیٹوہیٹرز اور پنکھوں کا استعمال

راولپنڈی (میثم لودھی سے/نمائندہ خصوصی ڈی رپورٹرز)

پاکستان انگلینڈ کے درمیان سیریز کے فیصلہ کن میچ کے لئے دونوں ٹیمیں اس وقت راولپنڈی میں موجود ہیں اور آرام کررہی ہیں، امکان ہے دونوں ٹیموں کے کھلاڑی وارم اپ سیشن میں حصہ لیں۔

ٹیم ذرائع کاکہنا ہے کہ راولپنڈی کی پچ بھی سپنرز کےلئے ساز گار بنائی جائے گی جس کےلئے چیف کیوریٹر نے کام شروع کردیا ہے تاہم ٹاس کے کردار کو بھی نظرا نداز نہیں کیا جاسکتا ۔

ملتان ٹیسٹ جیتنے کے بعد پاکستان کے کھلاڑیوں کا مورال بلند ہے اور وہ ایک بار پھر ایسی ہی وکٹ کی خواہش رکھتے ہیں جس پر ان کے سپنر کھل کھیل سکیں ، ملتان ٹیسٹ میں کیاگیا تجربہ کا میاب رہا ایک وکٹ جو 5دن تک استعمال میں ہی اور پھراس پر مزید کھیلنے کافیصلہ کیاگیا کو درست ثابت ہوا، س کے سپنرز نے لنکا ڈھادی،ملتان کی وہ پچ پہلے ہی ابتدائی ٹیسٹ کے پانچ دنوں تک کھیلی جا چکی تھی جبکہ راولپنڈی کی پچ تازہ ہے، اور اس گراؤنڈ کوسپن کا مخالف سمجھا جاتا ہے ایسے میں کپتان نے خواہش کا اظہار کرچکے ہیں وہ پنڈی میں بھی ایک ٹرننگ وکٹ چاہوں گا ۔

ایسی وکٹ کی تیار ی کےلئے ایک بار پھر سورج سے امیدیں وابستہ کرلی گئیں ہیں، وہ اپنا کردار ادا کرسکتا ہے اور وکٹ خشک ہوسکتی ہے مگر راولپنڈی سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق گراؤنڈ سٹاف پہلے ہی اس پرکام کر رہا ہے اس وقت پنڈی میں درجہ حرارت کم ہو رہا ہے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30سنٹی گریڈ ریکارڈ کیا جارہا ہے۔

تاہم صاف مطلع کے باوجود مطلوبہ نتائج نہ ملنے پر جدید تقاضوں کے مطابق وکٹ کی تیاری شروع کی جاچکی ہے، چیف کیوریٹر ٹونی ہیمنگ نے اتوار کوملتان کے بعد پنڈی میں ایک اور نیا تجربہ کرڈالا ، انہوں نے وکٹ کو خشک کرنے کےلئے اس کے گرد چھ بڑے گیس ہیٹرز جن کو پیٹو ہیٹرز کہتے ہیں جلادئے اور ان کی گرمائش کو تیز کرنے کےلئے بڑے پنکھے بھی نصب کردئے جبکہ پچ کے گرد ایک باڑ کھڑی کردی تاکہ گرم ہوا تادیر پچ پر موجود رہے اور اس کی سطح کو مطلوبہ خشکی تک لے جائے۔

گراونڈ سٹاف امید کررہا ہے کہ پچ کو مزید تین دن تک گرم ہوا میں پکانے سے مطلوبہ ہدف حاصل ہوجائے گا اور یہ وکٹ بھی سپنرز کی جنت بن جائے گی، تاہم ٹاس کے کردار کو بھی نظر انداز نہیں کیا جا سکتا کیونکہ چوتھی اننگز کبھی بھی سہل نہیں ہوتی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button