Breaking NewsNationalتازہ ترین
رضی الدین رضی کی نئی کتاب ”کالم ،کہانیاں،خاکے“ شائع ہوگئی

معروف شاعر،صحافی اوراے پی پی اردو سروس ملتان کے انچارج رضی الدین رضی کی نئی کتاب ”کالم ،کہانیاں،خاکے“شائع ہوگئی ہے ۔
معروف کالم نگار،ڈر امہ نگاراورمزاح نگار عطاءالحق قاسمی نے اپنے پیش لفظ میں اس کتاب کو اردو کے فکاہیہ و مزاحیہ ادب میں خوشگواراضافہ قراردیاہے ، اور کہا ہے کہ ان کاانداز بیاں دل آویز اوراسلوب نگارش منفردہے ۔
معروف ڈرامہ نگارومزاح نگار گل نوخیز اختر لکھاہے کہ ان کی تحریروں میں شگفتگی اورمسکراہٹ قدم قدم پرقاری کااستقبال کرتی ہے ۔
اس کتاب کورضی الدین رضی نے مزاح نوشت کا نام دیاہے ۔
رضی الدین رضی کی اس سے پہلے چار شعری مجموعوں سمیت 20 کتابیں شائع ہوچکی ہیں، اور یہ ان کی اکیسویں کتاب ہے ۔



















