عمران خان اسمبلیاں توڑنے کا کہیں گے تو ایک منٹ کی دیر نہیں ہو گی : چودھری پرویز الٰہی
وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ عمران خان اسمبلیاں توڑنے کا کہیں گے تو ایک منٹ کی دیر نہیں ہو گی۔
اپنے ویڈیو بیان میں انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے عمران خان کو ایک نئی زندگی عطا کی ہے ، پنڈی جلسےمیں عمران خان کی سیاسی حکمت عملی فیصلہ کن راؤنڈ میں داخل ہو گئی ہے، عوام کا ٹھاٹھیں مارتا ہوا سمندرعمران خان کی مقبولیت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
پرویز الٰہی نے کہا کہ اسمبلیوں سے استعفے آتے ہی پی ڈی ایم کا جعلی اتحاد انتشار کی شکل اختیار کرتا جائے گا، ن لیگ والے شعبدہ باز جھوٹ بولنے سے باز ہی نہیں آ رہے اب سمجھ لگ جائے گی آپ کے ساتھ الیکشن میں وہ کچھ ہو گا آپ کی پشتیں بھی یادرکھیں گی۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ ملک میں دین کی حکمرانی ہوگی ایسےکام ہوں گے جس سےغریب آدمی کوفائدہ ہو اس کی ابتدا پنجاب سےہو چکی ہے۔
کینسرکا علاج بھی انشااللہ فری ہو گا، انشا اللہ روز ایک نئی چیز نظر آئےگی جس کا فائدہ عام آدمی غریب آدمی کو ہو گا۔
ان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت عمران خان کی امانت ہے، ہم وضع دار لوگ ہیں جس کےساتھ چلتےہیں اس کا ساتھ نہیں چھوڑتے۔
اسمبلیوں سے استعفے دئیے تو شہباز کی حکومت 24 گھنٹے بھی نہیں چل سکےگی۔