Breaking NewsSportsتازہ ترین
شدید سردی کے باوجود شائقین کرکٹ کی بڑی تعداد میں ملتان اسٹیڈیم آمد
شدید سردی کے باوجود شائقین کرکٹ کی بڑی تعداد ملتان سٹیڈیم پہنچ گئی۔
پاکستان ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز میں بھی ملتانیوں کی دلچسپی برقرار ہے، جمعہ کو شدید سردی کے باوجود صبح سے شائقین کی بڑی تعداد سٹیڈیم پہنچ گئی۔
میچ میں تاخیر کی وجہ سے شائقین واپس جانے لگے دوپہر کو دھوپ نکلتے ہیں شہری واپس آگئے۔
فضل محمود انکلوژر اور وسیم اکرم انکلوژر میں شائقین کا رش دیکھنے میں آیا جبکہ انضمام الحق اور وقار یونس انکلوژر میں فیملیز موجود رہیں۔