پیف آفس کے شعبہ قانون میں ریفرنس لائبریری قائم
منیجنگ ڈائریکٹر پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن منظر جاوید علی کی ہدایت پر صدر دفتر لاہور شعبہ قانون میں ریفرنس لائبریری قائم کر دی گئی ہے۔
اس لائبریری کے قیام کا مقصد شعبہ قانون کو قانونی معاملات میں درکار علمی معاونت فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ عدالتی مقدمات کے لیے ڈیٹا بینک کا قیام ہے۔
اس حوالے سے منیجنگ ڈائریکٹر پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن منظر جاوید علی نے امید ظاہر کی ہے کہ ریفرنس لائبریری کے قیام سے شعبہ قانون کو عدالتی و قانونی معاملات نبٹانے میں مدد ملے گی، اور اس کے ساتھ ساتھ شعبہ قانون کا سٹاف اپنے آپ کو آئینی و قانونی امور سے بھی با خبر رکھ سکے گا۔
ایم ڈی پیف نے مزید کہا کہ صدر دفتر میں مرکزی لائبریری بھی قائم کی جائے، تاکہ پیف ملازمین شعبہ تعلیم میں علمی و تحقیقی امور سے اپنے آپ کو با خبر رکھ سکیں۔
ریفرنس لائبریری کے افتتاحی تقریب کے موقع پر ایم ڈی پیف نے شعبہ قانون میں تعینات ایڈیشنل ڈائریکٹر زبیدہ مسلم علی اور دیگر تمام سٹاف کی کاوشوں کو سراہا، اور ریفرنس لائبریری کے قیام پر خوشی کا اظہار کیا۔
ریفرنس لائبریری کی افتتاحی تقریب میں ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر (سپورٹ سروس) راجہ محمد اشرف، ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر (آپریشن) ثمینہ نواز، ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر (فنانس) محمد فاروق، ڈائریکٹر (کائی /ای وی ایس) شفیق احمد نے بھی شرکت کی۔