Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ریجنل ایگریکلچر فورم برائے ساؤتھ پنجاب کی تیسری میٹنگ کا انعقاد

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی (تمغہء امتیاز) کی سربراہی میں گورنمنٹ پنجاب ایگریکلچر ڈیپارٹمنٹ کے قائم کردہ ریجنل ایگریکلچر فورم برائے ساؤتھ پنجاب کی تیسری میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔

اس فورم کا بنیادی مقصد زرعی شعبے کی ترقی کے لیے موثر تعاون اور علم کی منتقلی کو فروغ دینا ہے تاکہ جنوبی پنجاب میں زراعت کی تعلیم، تحقیق، توسیع اور دیگر خدمات کے درمیان ہم آہنگی کو بڑھایا جا سکے۔

ڈاکٹر آصف علی نے کہا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز ایک پیشہ ورانہ، فعال، اور باہمی تعاون کے ساتھ کام کرنے کا ماحول بنانے کے لیے ایگریکلچر کمپلیکس کو بہتر بنانے کا کام کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کمپلیکس کے اندر تمام دستیاب وسائل (زمین، پانی، مشینری، لیبارٹریز) کی انوینٹری اور ممبر اداروں کے درمیان ان کے موثر اور مشترکہ استعمال کے لیے ایک واضح طریقہ کار قائم کریں۔ مشترکہ آر۔اینڈ۔ڈی(R&D) منصوبوں میں نجی صنعت کو شامل کرنے کے لیے ایک منظم ڈھانچہ تیار کرنا، طلباء کی تحقیق کی کفالت، اور تحقیقی اداروں کے ذریعے تیار کردہ قابل عمل ٹیکنالوجیز اور فصلوں کی اقسام کی کمرشلائزیشن بھی ہمارے اہداف میں شامل ہیں۔ میٹنگ میں گزشتہ اجلاس کے فیصلوں کا جائزہ لیا گیا اور مرکزی ڈیٹا ہب پر بات چیت کی گئی۔

مزیدبرآں پیسٹ فورکاسٹنگ ماڈلنگ ، زرعی مشینوں کو جدید تقاضوں کے مطابق ڈھالنا اور معیاری زرعی مشینوں کی صنعت کو فروغ دینا ، آئی ٹی کے اجتماعی نظام کی ترویج، ٹنل فارمنگ کے لیئے دستیاب وسائل، پودوں کی بیماری کے تشخیصی نظام کی تعمیر، فورم کے اراکین کے لیے آفیشل ای میل، ایگریکلچر کمپلیکس ڈیش بورڈ ڈیٹا وغیرہ جیسے ایجنڈا پر بھی گفتگو کی گئی۔

اس موقع پر سپیشل سیکرٹری زراعت ساؤتھ پنجاب، خالد محمود کھوکھر، آصف مجید سمیت دیگر کمیٹی ممبران موجود تھے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button