Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

سائنس کالج کے طلبا وطالبات میں سکالرشپ کی تقسیم

ہونہار طلباء طالبات کی حوصلہ افزائی کیلئے محکمہ تعلیم پنجاب گورنمٹ نے سکالر شپ کا سلسلہ کیا ہے، بچوں کی تربیت کیلئے ضروری ہے کہ وہ دیگر مقابلہ جات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں

ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر کالجز ملتان ڈاکٹر فرید شریف نے گورنمنٹ گریجویٹ کالج آف سائنس پنجاب کلچر ڈے کے سلسلے میں طلباء طالبات میں رحمت اللعالمین سکالر شپ چیک تقسیم کرنے کی تقریب سے کیا۔

انہوں نے کہا کہ ماضی میں سٹوڈنٹس کو سکالر شپ کیلئے اتنی زیادہ رقم نہیں ملتی تھی ۔

وزیر اعلی پنجاب کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے پنجاب کلچر ڈے کا سلسلہ تعلیمی اداروں میں شروع کراکے سکالر شپ کی رقم بھی بڑھائی ہے۔

تقریب سے پرنسپل آفتاب آحمد انصاری ڈپٹی ڈائریکٹر لودھراں قاسم رضا نے کہا کہ 60 طلباء وطالبات میں ڈسٹرکٹ لیول پر 50 ہزار ڈویثرنل لیول پر 70 ہزار اور پروونشل لیول پر 75 ہزار کی ونر سٹوڈنٹس کیلئے رقم رکھی گئی ہے۔
طلباء طالبات رحمت العااللمین سکالر شپ میں زیادہ سے زیادہ استفادہ کریں۔

سکالر شپ حاصل کرنے والے سٹوڈنٹس سید نعیم ساجد، محمد قاسم،محمد فرحان،محمد طاہر،سید نعیم، محمد عثمان فاروق ودیگر کو مہمان خصوصی ڈاکٹر فرید شریف نے سکالر شپ کے چیک تقسیم کرتے ہوئے مبارکباد دی۔

تقریب میں وائس پرنسپل ڈاکٹر کاشف، ایسوسی ایٹ پروفیسر فزکس ڈاکٹر خیرالنساء،ایسوسی ایٹ پروفیسر کیمسٹری سارہ احمد،ایسوسی ایٹ پروفیسر پاکستان سٹڈی مبینہ نرگس ودیگر فیکلٹی ممبران کالج کے طلباء طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button