Breaking NewsEducationتازہ ترین
پنجاب کے سرکاری کالجز میں یونیفارم پالیسی میں عارضی نرمی کا اعلان

پنجاب بھر میں جاری شدید سردی کی لہر کے پیش نظر ڈائریکٹوریٹ آف پبلک انسٹرکشن (کالجز) پنجاب نے سرکاری کالجز کے طلباء کے لیے یونیفارم پالیسی میں عارضی نرمی کا اعلان کر دیا ہے۔
اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے کے تمام پبلک سیکٹر کالجز کے طلبہ کو 28 فروری 2026 تک کسی بھی رنگ کی جرسی، سویٹر، بلیزر، کوٹ، جیکٹ، کیپ، موزے اور جوتے پہننے کی اجازت ہوگی، یہ فیصلہ طلبہ کو سرد موسم سے محفوظ رکھنے کے لیے کیا گیا ہے۔
ڈائریکٹرز آف ایجوکیشن (کالجز) کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ یہ احکامات اپنے زیر انتظام ڈپٹی ڈائریکٹرز اور سرکاری و نجی کالجز کے پرنسپلز تک فوری طور پر پہنچائیں تاکہ طلبہ کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

















