Breaking NewsEducationتازہ ترین
سکولوں میں اعلیٰ حکام کی منظوری کے بغیر امتحانات ، ورکشاپ کے انعقاد پر پابندی لگادی گئی

اعلیٰ حکام کے علم میں یہ بات آئی تھی کہ سکولوں کی عمارتوں کو ہیڈ ماسٹرز اپنے مرضی سے مختلف امتحانات کے انعقاد اور ورکشاپس کےلئے کرائے پر دیتے ہیں ۔
جس پر مراسلہ جاری کیاگیا ہے کہ ایسا اقدام سرکاری املاک اور ذرائع کا نقصان ہے۔
اس لئے تمام سربراہوں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ اعلیٰ حکام کی منظوری کے بغیر کسی بھی سرکاری یا غیر سرکاری محکمے کو عمارت کرائے پر مت دیں، ایسا کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیاجائے گا۔


















