ایمرسن یونیورسٹی میں تحقیقی طریقہ کار بارے سیمینار
وائس چانسلر ایمرسن یونیورسٹی ملتان پروفیسر ڈاکٹر محمد رمضان کی زیر سرپرستی شعبہ انگریزی کے زیر اہتمام تحقیقی طریقہ کار کے عنوان سے ایک روزہ سیمنار کا انعقاد کیا گیا، جس کے مہمان خصوصی وائس چانسلر ایمرسن یونیورسٹی ملتان پروفیسر ڈاکٹر محمد رمضان جبکہ مہمان مقرر مس حنان افضال لیکچرار گریفت یونیورسٹی آف آسٹریلیا تھیں۔
اس موقع پر وائس چانسلر ایمرسن پروفیسر ڈاکٹر محمد رمضان نے کہا کہ بی ایس اور خصوصاً ایم فل پی ایچ ڈی کی سطح پر تحقیق کے لئے طلبا میں تحقیق کا رحجان اور شوق کا ہونا ضروری ہے، سب سے پہلے موضوع کا انتخاب میں بہت احتیاط کی ضرورت ہے۔
آپ کو چاہئے کہ اپ ایسے موضوعات کو منتخب کریں جو آپ کے علاقے اور لوگوں کےلئے مفید ہوں اور پھر مواد کی فراہمی اور اس کی تفہیم آپکا سب سے بڑا امتحان ہے، اور سب سے اہم بات کہ تحقیق کا اصل مقصد محض سوال اٹھانا ہی نہیں بلکہ ان کے جوابات تلاش کرنا بھی ہیں ۔
مہمان مقرر مس حنان افضال نے طلباء کو تحقیقی طریقہ کار اور اس کے مسائل بارے اگاہ کرتے ہوئے اپنے تجربات بیان کئے، پروفیسر ڈاکٹر عدنان صدر شعبہ انگریزی نے مس حنان افضال کا شکریہ ادا کرتے ہوئے وائس چانسلر ایمرسن یونیورسٹی ملتان پروفیسر ڈاکٹر محمد رمضان کی زیر سرپرستی ایمرسن یونیورسٹی اسی طرح ترقی کی منازل طے کرتی رہے گی۔
سیمنار میں شعبہ انگریزی کے اساتذہ اور طلباء کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔