زکریا یونیورسٹی کے شعبہ فارمیسی پریکٹس کے زیر اہتمام ریسرچ شو کیس کا انعقاد

Lشعبہ فارمیسی پریکٹس کے زیر اہتمام ریسرچ شوکیس کا انعقاد کیا گیا۔
اس موقع پر فارم ڈی فائنل ایئر ایئر کے طلباء نے کلینیکل فارمیسی کے پروجیکٹس کے 34 سائنٹیفک پوسٹرز پیش کیے۔
اس سیشن کے جج کے فرائض شعبہ سیاسیات کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر مقرب اکبر اور انسٹیٹیوٹ آف سوشل اینڈ کلچرل سٹڈیز کے ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد عمر چودھری نے ادا کیے۔
اس موقع پر مہمان خصوصی رئیس جامعہ پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی تھے، جنہوں نے طلبا کے ریسرچ پروجیکٹ میں گہری دلچسپی ظاہر کی۔
اس موقع پر پر بین فیکلٹی آف فارمیسی پرو فیسر ڈاکٹر محمد عزیر نے ریس جامعہ کو بتایا کے شعبہ فارمیسی پریکٹس ریسرچ ورک اور پبلیکیشنز میں بہت اہم کردار ادا کر رہا ہے، گزشتہ برس فارم ڈی کے طلباء کے ریسرچ پروجیکٹ بین الاقوامی اہمیت کے حامل ریسرچ جرنلز میں شائع ہوئے ہیں۔
اس موقع پر شعبہ فارمیسی پریکٹس کے چیئرمین ڈاکٹر محمد فؤاد رسول نے بتایا یا کہ گزشتہ برس شعبے ے نے 44 ریسرچ آرٹیکل چھپے ہیں۔
اس موقع پر وائس چانسلر نے طلباء میں تعریفی اسناد تقسیم کی۔
اس موقع پر ڈاکٹر عمران اور ڈاکٹر انیس الرحمٰن بھی موجود تھے۔



















