جامعہ زکریا : شعبہ سوشیالوجی میں دو روزہ ریسرچ ورکشاپ
شعبہ سوشیالوجی بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان کے زیر اہتمام انٹرنیشنل کانفرنس کے اختتام پر دو روزہ ریسرچ ورکشاپ کا انعقاد کیاگیا۔
یہ بھی پڑھیں۔
معاشرتی مسائل پر قابو پانے کے لیے ہم سب کو مل کر عملی اقدامات کرنے ہوں گے: امریکن سوشلسٹ اریتا ویس
اس ورکشاپ میں پی ایچ ڈی اور ایم فل طلباء طالبات کو ریسرچ کے حوالے سے تربیت دی گئی۔
ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی نے کہاکہ وقت کی ضرورت کے مطابق طلباء طالبات اپنی سکلز کو بڑھائیں تاکہ سماجی مسائل کو بہتر طریقے سے سٹڈی کیاجاسکے۔
یہ بھی پڑھیں۔
سماجی مسائل کا حل قرآنی تعلیمات میں مضمر ہے : ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی
گیسٹ سپیکر یونیورسٹی آف اوریگن امریکہ کی پروفیسر ڈاکٹر انیتا وائس نے تھیسس گائیڈ لائنز دیں۔
طلباء طالبات نے بہت سراہا اور کہا کہ ایسی ٹریننگ ورکشاپس ضرور ہونی چاہیں تاکہ ریسرچ میں سوشل سائنسز میں سٹوڈنٹس آگے آسکیں، اور اپنی پبلی کیشنز ، انٹرنیشنل جرنلز میں پبلش کروائیں۔
چیئرمین شعبہ سوشیالوجی پروفیسر ڈاکٹر کامران اشفاق نے کہاکہ وقت کی ضرورت ہے کہ ہمیں سماجی مسائل کو سمجھنا ہوگا ، اور بہتر ریسرچرز ہی مسائل کی صحیح طریقے سے اچھی ریسرچ کرکے متعلقہ اداروں کو پہنچا سکتا ہے، تاکہ پالیسی میکنگ کی جاسکے۔
ورکشاپ میں ڈاکٹر صائمہ افضل ، ڈاکٹر محمد آصف ، ڈاکٹر تہمینہ ستار ، ڈاکٹر کاشف صدیق ، ڈاکٹر زاہد ذوالفقار ، ڈاکٹر عمران جمیل کے ساتھ طلباء طالبات نے شرکت کی۔