Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

سیلاب متاثرہ سکولوں کی بحالی اولین ترجیح : رانا سکندر حیات

صوبائی وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرہ سکولوں کی بحالی اولین ترجیح ہے، متاثرہ سکولوں کی تعمیر و مرمت کے لیے خصوصی اقدامات کیے جا رہے ہیں تاکہ بچوں کو تعلیم حاصل کرنے کے لیے محفوظ اور سازگار ماحول فراہم کیا جا سکے۔ "تعلیم ہر حال میں” سلوگن کے تحت 19 فیلڈ سکولز میں عارضی درس و تدریس کا انتظام کیا گیا ہے۔

تحصیل جلال پور پیر والا میں سیلاب سے سب سے زیادہ سکولز متاثر ہوئے ہیں، جلال پور میں سیلاب سے متاثرہ 38 سکولوں کو بند کر دیا گیا ہے۔ ضلع ملتان میں 117 سکولز بند ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیلاب متاثرہ فلڈ کیمپوں میں قائم فیلڈ سکولز کے دورہ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خان، سی ای او ایجوکیشن ملتان ڈاکٹر صفدر حسین واہگہ اور اے ایس پی ہلار خان چانڈیو ہمراہ تھے۔

صوبائی وزیر رانا سکندر حیات نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر فلڈ ریلیف کیمپوں میں متاثرین کو ٹینٹ، تین وقت کا کھانا، بچوں کے لیے دودھ، ادویہ اور پینے کے لیے صاف پانی فراہم کیا جا رہا ہے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button