Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

ریٹائرڈ آفیسرز کا بڑا مطالبہ سامنے آگیا

ریٹائرڈ آفیسرز نے پنشن میں اضافہ یکم جولائی سے کرنے کا مطالبہ کردیا۔

اس سلسلے میں زکریا یونیورسٹی کی ریٹائرڈ آفیسر ایسوسی ایشن کے چیئرمین سید غفور علی شاہ اور ریٹائرڈ ڈپٹی ڈی ای او سکینڈری ملتان رانا ولایت علی نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب فنانس ڈیپارٹمنٹ نے صوبہ پنجاب کے ریٹائرڈ ملازمین کو یکم اگست 2023 سے ساڑھے سترہ فیصد پینشن میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر کے پنجاب کے پینشنرز کے ساتھ بہت بڑی زیادتی کی ہے کہ فیڈرل ودیگر صوبہ جات سندھ بلوچستان اور کے پی کے کے ریٹائرڈ ملازمین کو یکم جولائی 2023 سے ساڑھے سترہ فیصد پینشن میں اضافہ کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔

علاوہ ازیں پنجاب کے اسی برس سے زائد عمر والے ریٹائرڈ ملازمین کو بیس فیصد اضافے کے ساتھ پینشن دینے کا نوٹیفکیشن کر کے واپس لے لیا، اور اسی سال سے زائد عمر والے پینشنرز کو یکم جولائی سے نہ ہی بیس فیصد پینشن میں اضافہ دیا گیا اور نہ ہی پانچ فیصد اضافہ دیا گیا، اسی سال سے زیادہ عمر والے پینشنز کو بھی اب ساڑھے سترہ فیصد پینشن میں اضافہ دیا جائے گا ، یکم اگست 2023 کے بعد ریٹائرڈ ہونے والے ملازمین کو ساڑھے سترہ فیصد اضافہ بھی نہیں ملے گا ۔

ہمارا مطالبہ ہے کہ یکم جولائی 2023 سے پنشنرز کو ساڑھے سترہ فیصد اضافے کے ساتھ پینشن دی جائے، اور اسی سال سے زائد عمر والوں کو بیس فیصد اضافے کے ساتھ پینشن دی جائے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button