تعلیمی بورڈ ملتان کے ایمپلائز غلام مصطفیٰ اور محمد سلیم کی ریٹائرمنٹ پر تقریب کا اہتمام

تعلیمی بورڈ ملتان کے ایمپلائز غلام مصطفیٰ اور محمد سلیم کی ریٹائرمنٹ پر تقریب کا اہتمام کمیٹی روم میں کیا گیا جس میں آفسران، ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے عہدیدران ،اور بورڈ ملازمین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
اس موقع سیکرٹری تعلیمی بورڈ ملتان خرم شہزاد قریشی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح آپ نے دیانتداری، لگن سے فرائض سر انجام دیئے ہیں وہ دوسرے بورڈ ملازمین کے لئے مثال ہے۔
ریٹائرمنٹ ملازمت کا حصہ ہے لیکن دیانتدار ملازمین ہمیشہ یاد رہتے ہیں۔ ان کی خدمات کو ہمیشہ سراہا جاتا ہے۔ اور ریٹائر ہونے والے اہلکاروں کا تعلق ہمیشہ بورڈ ملازمین کے ساتھ ہمیشہ قائم رہتا ہے، آپ کی صلاحیتوں کا ریٹائرمنٹ کے بعد بھی استفادہ حاصل کیا جائے گا اور ساتھ ہی ریٹائر ہونے پر آپ کے تمام واجبات ادا کرنا ہماری ڈیوٹی میں شامل ہے۔
کنڑولر امتحانات حامد سعید بھٹی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیمی بورڈ میں آپ کا گزرا ہوا ایک ایک لمحہ یاد گار ہے اور ہم کبھی بھی فراموش نہیں کر پائیں گے۔ آپ انتہائی قابل، فرض شناس اور ایماندار اہلکار ہے جنہوں نے پیشہ ورانہ کیرئیر کے دوران تفویض ہونے والی ہر ذمہ داری کو بطریق احسن سر انجام دیا۔
الوداعی تقریب سے غلا م مصطفیٰ اور محمد سلیم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں تمام سینئرز اور جونیئرز کا شکریہ ادا کرتا ہوں جن کے تعاون سے دوران سروس ہر ذمہ داری کو احسن انداز میں ادا کرنے میں کامیاب رہے۔
ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن تعلیمی بورڈ کے جنرل سیکرٹری شیخ عمران حسین نے بورڈ انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا کہ جس طرح آج انہوں نے آج بورڈ ملازمین کی ریٹائرمنٹ کے موقعہ پر عزت اور وقار کے ساتھ رخصت کیا ہے۔
آخر میں ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن تعلیمی بورڈ ملتان کے سینئر نائب صدر مہر محمد اکبر نے بورڈ ملازمین کی طرف سے ریٹائر منٹ ہونے والے ملازمین کو مبارک باد پیش کی۔
تقریب میں ڈاکٹر حافظ فدا حسین، عبد الرؤف
کھوکھر، قاضی مجیب الرحمن ، محمد الیاس صدیقی، دلنواز آ ڈ ٹ آفسیر، علی رضا، مجید خان منیس محمد الیاس نو ناری، محمد تیمور، حافظ اور دیگر بھی موجود تھے۔