گریجوایٹ کالج آف کامرس ملتان میں ریٹائرمنٹ کی تقریب

گورنمنٹ گریجوایٹ کالج آف کامرس ملتان اور ہائر ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ جنوبی پنجاب کے اشتراک سے پرنسپل ادارہ پروفیسر استخار حسین کے اعزاز میں ریٹائرمنٹ کی تقریب منعقد ہوئی، تقریب کے مہمانِ خصوصی سپیشل سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ جنوبی پنجاب سرفراز احمد تھے، جبکہ مہمانانِ اعزاز میں ڈی پی آئی کالجز جنوبی پنجاب پروفیسر فرید شریف فاروقی اور ڈائریکٹر کالجز ملتان ڈویژن پروفیسر طاہر سلطان خان شامل تھے۔
یہ تقریب اپنی نوعیت کی منفرد تقریب تھی، کیونکہ ہائر ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ جنوبی پنجاب میں گریڈ 20 کے افسر کی ریٹائرمنٹ سے قبل پنشن اور دیگر مراعات کی منظوری کا یہ پہلا ماڈل کیس تھا ۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سپیشل سیکرٹری سرفراز احمد نے کہا کہ وہ اس روایت کو برقرار رکھیں گے اور ریٹائر ہونے والے افسران کو بروقت ان کے پنشن واجبات کی منظوری ملے گی، انہوں نے کہا کہ اساتذہ کی مشکلات کا حل اور ان کے مسائل کو آسان بنانا ان کی اولین ترجیح ہے۔
ڈی پی آئی کالجز جنوبی پنجاب پروفیسر فرید شریف فاروقی نے کہا کہ یہ ماڈل کیس ایک ٹیم ورک کا نتیجہ ہے، اور اللہ کے فضل سے جنوبی پنجاب کارکردگی کے اعتبار سے کسی سے کم نہیں۔
ڈائریکٹر کالجز ملتان ڈویژن پروفیسر طاہر سلطان خان نے کہا کہ اساتذہ کو ان کے مقام و مرتبے کے مطابق عزت دی جا سکے۔
تقریب سے ڈائریکٹر کالجز ڈیرہ غازی خان پروفیسر ڈاکٹر خادم حسین، ڈائریکٹر کالجز بہاولپور پروفیسر ڈاکٹر شرافت علی ایڈیشنل سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن پروفیسر ڈاکٹر محمد عظیم، ڈپٹی سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن پروفیسر محمد سلمان بھٹی، سیکشن افسر ہائر ایجوکیشن زاہد عباس ملک، سیکشن افسر جنرل پروفیسر عامر ملک، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈی بی آئی پروفیسر عدنان احمد، ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز لودھراں پروفیسر شرجیل احمد، ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز وہاڑی پروفیسر ملک مشتاق ریحان، ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز خانیوال پروفیسر حافظ تاج دین، ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز ملتان پروفیسر احمر رؤف بھٹی، اسسٹنٹ ڈائریکٹرز سیکریٹریٹ، ڈی پی آئی آفس اور ڈائریکٹوریٹ کے افسران کے علاوہ ضلع ملتان کے مردانہ و زنانہ کالجز کے پرنسپل صاحبان کی بڑی تعداد موجود تھی۔
آخر میں کامرس کالج کے اساتذہ و ایڈمن افسران صغیر عباس، ظفر نزیر، رانا ظاہر حسن، پروفیسر گلشاد ظفر، پروفیسر ڈاکٹر فاروق اقبال, پروفیسر شبیراحمد، پروفیسر بلال فاروقی، پروفیسر ڈاکٹر حیدر سرور، پروفیسر نور اللہ شفیق کو شاندار کارکردگی پر تعریفی سرٹیفیکیٹس اور شیلڈز سے نوازا گیا۔




















