انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے ملتوی ہونے والے پیپرز کے لئے ہدایات جاری کردی گئیں

تعلیمی بورڈ ملتان کے کنٹر حامد سعید بھٹی کی طرف سے جاری ہونے والے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ جنگی حالات کی وجہ سے 7 اور 9 مئی 2025 کو ملتوی ہونے والے پیپر ز کی پی بی سی سی اور چیئرمین بورڈ کی منظوری کے بعد نظر ثانی ڈیٹ شیٹ جاری کردی گئی تھی۔
تمام اساتذہ کرام، والدین، امتحانی سٹاف، اُمیدواران اور تمام متعلقین کی یاددہانی کے لئے ایک بار پھر مطلع کیا جاتا ہے کہ انٹرمیڈیٹ کے تھیوری کے ملتوی شدہ پیپرز درج ذیل ڈیٹ شیٹ کے مطابق ہوں گے
9۔مئی کے ملتوی شدہ پیپر31 مئی 2025 بروز ہفتہ
7۔مئی کے ملتوی شدہ پیپر16 جون 2025 بروز سوموار کو ہوں گے۔
تمام ریگولر امیدواروں نظر ثانی رولنمبر سلپ اپنے اپنے تعلیمی ادارے جبکہ پرائیویٹ امیدوار بورڈ ہذا کی ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں، تاہم مذکورہ شیڈول کے مطابق پرانی رولنمبر سلپس کو بھی تسلیم کرلیا جائے گا، اپنی مقررہ تاریخ اور مضمون کو اچھی طرح یاد رکھیں کسی امیدوار پیپر مس ہونے کی صورت میں بورڈ ہذا ذمہ دار نہ ہوگا۔
صرف ملتوی ہونے والے انٹرمیڈیٹ کے پیپرز کے لیے نئی تاریخوں کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ڈیٹ شیٹ میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔



















