رکشہ ڈرائیورز کا زکریا یونیورسٹی کے بس ڈرائیور اور کنڈیکٹر پر حملہ
گزشتہ روز رکشہ ڈرائیوروں نے زکریا یونیورسٹی کے بس ڈرائیور اور اکنڈیکٹر کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا ۔
اس سلسلے میں ڈرائیور صفدر حسین نے بتایا کہ وہ اپنی گاڑی لیکر نو نمبرچونگی پہنچا تو رکشہ ڈرائیور محمد ارشد بس کے سامنے آگیا، اور آتے ہی بس کے شیشے پر ڈنڈے مارنے شروع کردئے ، جب اتر کر اس کو روکنے کی کوشش کی تو اس نے ساتھیوں کی مدد سے تشددکرنا شروع کردیا ،جس پر طلبا نے بیچ بچاو کرایا ۔
جس کے بعد یونیورسٹی کے لئے روانہ ہوا تو اس نے ساتھیوں کے ساتھ ملکر پیچھا شروع کردیا، اور گیٹ کے ساتھ روک کر پھر تشدد شروع کردیا ۔
جب کنڈیکٹر شوکت بچانے آیا، تو اس پر بھی ڈنڈوں کی بارش کردی، شور سن کر یونیورسٹی کی سیکورٹی اور دیگر عملہ موقع پر پہنچا تو فرار ہونے لگے، جس میں سے چار افراد کو پکڑ لیاگیا۔
جس کی اطلاع پولیس کو دی گئی جس نے آکر چار افراد کو حراست میں لے لیا، اور متاثرین کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔