زکریا یونیورسٹی کی ایمپلائز یونین کے الیکشن میں دھاندلی کی بازگشت
زکریا یونیورسٹی ایمپلائز یونین کے الیکشن میں دھاندلی کی افواہیں اب سچائی میں تبدیل ہورہی ہیں، 5 امیدواروں نے دوبارہ گنتی کی درخواست جمع کرائی ہے کہ کچھ ایسے واقعات بھی رپورٹ ہورہے ہیں جہاں پریزائڈنگ آفیسر نے ایک ووٹر کو دو کے بجائے تین تین بیلٹ پیپر جاری کئے۔
یہ بھی پڑھیں ۔
زکریا یونیورسٹی ایمپلائز یونین کا الیکشن، غلام حر غوری گروپ نے میدان مار لیا
مصدقہ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایس میں بنائے گئے پولنگ سٹیشن پر ایک ووٹر اس طرح کا ووٹ کاسٹ کرتے ہوئے پکڑا بھی گیا، جس پر ایک گروپ کے پولنگ ایجنٹس متحرک ہوگئے اور کچھ دیر کےلئے پولنگ رکی بھی گئی، تاہم اس امیدوار کو دو بیلٹ پیپر کاسٹ کرنے دئے گئےش جس کے بعد خدشات اظہار کیا جارہا ہے کہ دیگر پولنگ سٹیشنوں پر بھی اس طرح کی منظم دھاندلی کی گئی ہے ۔
جس کے بعد ملک صفدر گروپ کے 5 فراد نے دوبارہ گنتی کی درخواست دے دی، درخواست دہندہ ملک صفدر ، رانا مدثر ،عدیل ظفر، یونس سمرا، حاجی محمد خان نے موقف اختیار کیا ہے کہ وہ معمولی ووٹوں کے فرق سے ہارے ہیں، اس لئے دوبارہ گنتی کی جائے، جس کی فیس بھی ادا کردی گئی ہے۔
جس کے بعد یونین آفس جو الیکشن کمشنر آفس تھا کی سیکورٹی سخت کردی گئی ہے، اور اس کو ڈبل لاک کردیا گیا ہے، اور سیل کردی گئی ہیں جبکہ دو سیکورٹی گارڈز بھی تعینات کردیے گئے ہیں ۔