Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

پنجاب حکومت نے ضلع ملتان میں شاہراہوں کی تعمیر کے لئے خزانے کے منہ کھول دئے

ایکسین ہائی وے غلام نبی نے اس بارے محمکہ تعلقات عامہ ملتان کے افس میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ1ارب روپے کی لاگت سے سیداں والا بائی پاس بوسن روڈ سے دریائے چناب تک دورویہ شاہراہ کی تعمیرجاری ہے۔

اس منصوبے کی تکمیل سے بوسن روڈ سے ہیڈ محمد والا تک شاہراہ 80 فٹ چوڑی ہوجائے گی ، اور پراجیکٹ سے ملتان سے بھکر، لیہ اور تونسہ شریف کے درمیان مسافت کا وقت کم ہوجائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ شیر شاہ سے نشتر ٹو شجاع آباد روڈ تک شجاع آباد کینال کے ساتھ 56 کروڑ روپے کی لاگت سے کیرج وے تعمیر کی جارہی ہے، جس سے ڈی جی خان سے نشتر ٹو اور موٹروے تک فاصلے سمٹ جائیں گے۔

غلام نبی نے بتایا کہ مظفر آباد میں نادر آباد فلائی اوور کی تعمیر پر2 ارب80 کروڑ روپے خرچ کئے جارہے ہیں، اور یہ فلائی اوور اپنی نوعیت کے حوالے سے ٹو سٹیج فلائی اوور ہوگا جس سے شیر شاہ، ملتان کینٹ اور انڈسٹریل اسٹیٹ کی جانب بیک وقت ٹریفک کو رواں رکھا جا سکے گا۔

انہوں نے بتایا کہ اس پراجیکٹ کا پائل ورک جاری ہے اور منصوبہ 2024 تک مکمل کرلیا جائے گا۔

ایکسین ہائی وے نے بتایا کہ کھاد فیکٹری سے متی تل کی جانب ضلع ملتان کی آخری حدود تک21 کلومیٹر طویل دو رویہ سڑک کی تعمیر کا کام جاری ہے، جس کی تعمیر پر2ارب 50 کروڑ روپے خرچ کئے جارہے ہیں۔

اس روڈ کا وومن یونیورسٹی تک کا حصہ مکمل کرلیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ملتان شہر میں تغلق ٹاون فلائی اوور کی تعمیر پر1 ارب20 کروڑ روپے صرف کئے جارہے ہیں۔

غلام نبی نے بتایا کہ وزیر اعلی پرویز الہی کی ہدایت پر شجاع آباد سے جلال پور پیروالا تک کیرج وے منصوبے کی منظوری دے دی گئی ہے۔

اس میگا پراجیکٹ پر2 ارب50 کروڑ روپے خرچ کئے جائیں گے، اور منصوبے کا ٹینڈر جلد جاری کردیا جائے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button