ایمرسن یونیورسٹی میں روڈ سیفٹی سیمینار کا انعقاد
ایمرسن یونیورسٹی ملتان میں موٹر وے پولیس کے تعاون سے ایک روزہ روڈ سیفٹی سیمنار کا انعقاد کیا گیا ۔
وائس چانسلر ایمرسن یونیورسٹی ملتان پروفیسر ڈاکٹر محمد رمضان کی زیر سرپرستی ایمرسن یونیورسٹی میں موٹر وے پولیس کے تعاون سے روڈ آ گاہی کے عنوان سے تر بیتی ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا، جس میں سیکٹر کمانڈر ایس پی موٹر وے پولیس سب سیکٹر 4-M خانیوال فراست علی بھنڈر نے روڈ سیفٹی اور ٹریفک قوانین کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پوری دنیا میں ہر سال تقریباً 2 ملین لوگ حادثات میں ہلاک ہو جاتے ہیں اور 5 ملین لوگ حادثات میں اپنے قیمتی اعضاء کھو دیتے ہیں اور اس طرح پاکستان میں بھی 25 سے 30 ہزار لوگ ٹریفک حادثات کا شکار ہو جاتے ہیں۔
انہوں نے ٹریفک حادثات کی وجوہات بتاتے ہوئے کہا کہ ٹریفک اگائی کی کمی، اوور سپیڈ، دوران ڈرائیونگ موبائل فون کا استعمال، ٹریفک سگنل کا توڑنا اور سائن بورڈ کا استعمال نہ کرنا حادثات کی بڑی وجوہات میں شامل ہیں۔
سب انسپکٹر پٹرولنگ عاصمہ خان نے ٹریفک آ گاہی کے حوالے سے انڈیکٹر،ٹریفک سگنل ،سائن بورڈ ،روڈ مارکنگ اور نشانات پر تفصیلی معلومات فراہم کیں اور طلباء کی سہولت کے لیے ڈرائیونگ لائسنس وین بھی موجود تھی، اور موقع پر ہی لرنرز لائسنس جاری کیے گئے۔