Breaking NewsNationalتازہ ترین
پہلا جشن آزادی کپ : راکس اور اولین سپورٹس نے کامیابی حاصل کرلی

پاک الیون کرکٹ کلب ملتان کے زیر اہتمام پہلا آزادی کپ میں راکس کلب ملتان نے پہلے کھیلتے ہوئے تمام کھلاڑیوں کے نقصان پر155رنز بنائے۔
عدنان۔48چوہدری نوید۔ 27رنز بنائے۔ ریاض خان ۔زوہیب۔ اور نعمان اسلم نے دو۔ دو وکٹ حاصل کیں۔
بعد کھیلتے ہوئے علی جمخانہ صرف 83رنز پر آوٴٹ ہوگئی ۔ریئس 23۔عبدالرحمان۔ 16رنز بنائے۔ عمر نے تین جبکہ فیصل نے دو کھلاڑی آوٴٹ کیے۔
دوسرے میچ میں اولین سپورٹس نے پہلے کھیلتے ہوئے عبداللہ چاند کے 47۔اور عدنان خان کے 46رنز کی بدولت 155رنز نو کھلاڑیوں کے نقصان پر بنائے۔ جیف اکیڈیمی کے عبداللہ شاہ نے چھ کھلاڑیوں کو آوٴٹ کیا۔
بعد میں کھیلتے ہوئے جیف اکیڈیمی 123رنز بناکر آوٴٹ ہوگئی۔ طلحہ۔ 39۔ہیبت اللہ ۔23اور جعفر نے 22رنز بنائے۔ عبداللہ چاند اور کاشف بھٹی نے تین۔ تین وکٹیں حاصل کیں۔
محمدآصف اور مرسلین ایمپائر منظور سکورر تھے۔


















