Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ویمن یونیورسٹی میں انٹرنیشنل کانفرنس اختتام پذیر ہوگئی

ویمن یونیورسٹی ملتان میں شعبہ کیمسٹری کے زیر اہتمام ہونے والے تیسری تین روزہ انٹرنیشنل کانفرنس اختتام پذیر ہوگئی، جس کا عنوان’’پائیدار ترقی میں کیمسٹری اور دیگر سائنسز کا کردار ‘‘تھا۔

یہ بھی پڑھیں۔
ویمن یونیورسٹی انٹرنیشنل کانفرنس کا دوسرا روز، صوفی نائٹ کا انعقاد

تین روز تک جاری رہنے والی کانفرنس میں کینڈا سے پرفیسر ڈیو آر گڈلیف، چین سے ڈاکٹر گوباوزو، سپین سے ڈاکٹر رافیل لیکو،ترکی سے پروفیسر افسین گنگرو ارو ایران سے ڈاکٹر حشمت اے سمیع نے اپنے تجربات اور مشاہدات بیان کئے۔

اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عظمی ٰ قریشی نے کہا کہ اس کانفرنس سے کیمسٹری کے مختلف شعبوں میں دنیا بھر کے معروف سائنسدانوں کے قیمتی تجربے سے سیکھنے کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم ہوا، کانفرنس میں مکمل مذاکرات، کلیدی خطابات، اور زبانی پریزنٹیشن دی گئیں ۔

یہ کانفرنس ماہرین تعلیم، پریکٹیشنرز اور طلبہ کو علمی گفتگو اور علمی مکالمے کے لیے ایک بڑا پلیٹ فارم تھی ۔

انہوں نے کہا کہ پوری دنیا آج اپنی پائیداری ترقی کے بارے میں فکر مند ہے، چونکہ سائنس اس سے نمٹنے میں ایک اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔

ایسی کانفرنسیں اور ان کے نتائج ہمیں بتاتے ہیں کہ جغرافیائی سائنسز زندگی کے مختلف پہلوؤں کو چھوتے ہوئے، پائیدار مستقبل سے کیسے جڑے ہوئے ہیں۔

ہمیں اپنے مسائل کا حل سائنسنز میں ڈھونڈنا ہوگا، تاکہ ملکی ترقی کی پائیدار ترقی کی بنیاد رکھی جاسکے ۔

ہمیں آج یہ عہد کرنا ہوگا کہ مستقبل میں اپنے بچوں کا جدید تعلیم سے روشناس کرائیں گے تاکے اپنے مسائل کو سائنٹفک طریقے سے حل کرسکیں، اور اس سے جو ترقی ملے گی، وہ پائیدار ہوگی ۔

اس کانفرنس کی فوکل پرسن ڈاکٹر سارہ مصدق اور ڈاکٹر سدرہ نے کہا کہ ویمن یونیورسٹی میں ایک اور کامیاب کانفرنس کا انعقاد اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ ہماری یونیورسٹی جدید تقاضوں کے مطابق اپنے طالبات کو نت نئے تجربات سے آگاہ رکھنے کےلئے اقدامات کررہی ہے، مستقبل میں یہ سلسلہ جاری رہے گا یہ کانفرنس اب یونیورسٹی کے کیلنڈر میں شامل ہوگئی ہے، اس لئے اب یہ مسقل فیچر بن گیا ہے۔

اس موقع پر اساتذہ اور طالبات بھی موجود تھیں

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button