Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

تعلیمی بورڈ ملتان میں پھول سج گئے

تعلیمی بورڈ ملتان میں جشن بہاراں کے سلسلہ میں پھولوں کی نمائش کا افتتاح کردیا گیا ، جو یکم مارچ تا 3مارچ، دوپہر 3بجے تا رات10بجے عوام الناس کیلئے نمائش جاری رہی گی۔

تفصیل کے مطاقب چیئرمین تعلیمی بورڈ ملتان حافظ محمد قاسم نے تعلیمی بورڈ ملتان میں جشن بہاراں کے سلسلہ میں پھولوں کی نمائش کا افتتاح کیا۔

اس موقع پر چیئرمین نے اسٹیٹ برانچ کی کارکردگی کو سراہا،واضح رہے کہ ملتان بورڈ کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ ملتان میں سب سے پہلے جشن بہاراں کے سلسلہ میں پھولوں کی نمائش کا آ غا ز کیا ہے۔

چیئرمین نے خطاب کرتے ہوئے کہا پھول انسان کیلئے عطیہ خداوندی ہیں،خوبصورت اور خوش نما پھول دیکھ کر انسان کے دل ودماغ پر بہت اچھے اثرات مرتب اور طبیعت پر نہایت خوش گوار احساس مرتب ہوتا ہے۔

وزیراعظم پاکستان کے ویثرن”کلین اینڈ گرین پاکستان” اور "پلانٹ فار پاکستان” کے تحت ہر شخص کو اپنے گھر میں کم ازکم ایک پودا لگا کر اس مہم کا حصہ بننا چاہیے، تاکہ پاکستان کو ماحولیاتی تبدیلیوں/آ لودگی سے محفوظ بنایا جا سکے۔

چیئرمین نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ حکومت پنجاب کی طرف سے امسال 2ہزار درخت لگانے کا حدف دیا گیا ہے جو دفتر ہذا انشاء اللہ بروقت مکمل کریگا۔

چیئرمین نے پھولوں کی نمائش یکم مارچ بروز منگل تا 3مارچ بروز جمعرات دوپہر 3بجے تا رات10بجے عوام الناس کیلئے جاری رکھنے کی ہدایت کی ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button