Paid ad
Breaking Newsتازہ ترینجرائم کی دنیا

محکمہ پولیس کے ملتان ریجن کے ترقیاتی منصوبوں بارے اجلاس

ریجنل پولیس آفیسر ملتان جاوید اکبر ریاض نے محکمہ پولیس کے ملتان ریجن کے ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ اجلاس منعقد کیا۔

اجلاس میں ملتان،وہاڑی،خانیوال اور لودھراں اضلاع کے فوکل پرسنز سمیت اے ڈی آئی جی سعدیہ سعید، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر ملتان نمرین منیر نے شرکت کی۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ ضلع ملتان میں تھانہ قطب پور ، ڈولفن سکواڈ کمپلیکس اور سی پی او ملتان کمپلیکس کے منصوبوں پر کام جاری ہے ۔

ضلع وہاڑی میں تھانہ اڈا جھال ، تھانہ لڈن اور تھانہ شیخ فاضل کے منصوبے جاری ہیں، جبکہ فنڈز کی کمی کی وجہ سے تھانہ صدر وہاڑی کا منصوبہ تعطل کا شکار ہے۔

ڈی پی او آفس لودھراں کی نئی عمارت کیلئے بھی مزید فنڈز درکار ہیں ۔

ریجنل پولیس آفیسر ملتان جاوید اکبر ریاض نے کہا کہ جو منصوبے فنڈز کی کمی کا شکار ہیں، ان منصوبوں کے فنڈز کے لیے تحرک کیا جائے ۔

منصوبوں کے تعمیراتی کام۔کا سی پی اور ڈی پی اوز وقتاً فوقتاً جائزہ لیں، اور جہاں تعمیراتی نقائص پائی جائیں انہیں فوری دور کرایا جائے ۔

منصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کے لیے محکمہ تعمیرات سے مسلسل رابطہ رکھا جائے ۔

انہوں نے کہا کہ نئی عمارتوں کے بننے سے عوام کو بہتر ماحول میسر ہوگا ، اور سہولیات میسر آنے سے پولیس افسران اور عملہ کی کارکردگی بھی بہتر ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت تھانہ کلچر کی تبدیلی کیلئے تمام ممکنہ وسائل فراہم کر رہی ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button