Paid ad
Breaking Newsتازہ ترینجرائم کی دنیا

آر پی او کا اردل روم: انسپکٹر جبری ریٹائر، اپیلیں مسترد

ریجنل پولیس آفیسر ملتان جاوید اکبر ریاض نے دفتر میں اردل کا انعقاد کیا، انہوں نے پولیس افسران، ملازمین کو دی گئی سزاؤں کے خلاف اپیلوں کی سماعت اور موقع پر ہی احکامات جاری کیے ۔
انہوں نے کہا کہ پولیس ایک منظم ادارہ ہے، اس لیے ہمیں اپنے فرائض قانون اور ضابطہ کے مطابق سر انجام دینے پڑتے ہیں۔
ان قوانین اور ضابطہ کی خلاف ورزی پر پولیس افسران کو سخت احتساب کا سامنا کرنا پڑتا ہے جو محکمہ پولیس سے برطرفی بھی ہو سکتا ہے۔
اردل روم میں جن پولیس افسران وملازمین کی اپیلوں کی سماعت کی گئی، ان میں انسپکٹر محمد صادق ملتان نے سابقہ دشمنی پر فریقین کے مابین بروقت انسدادی کارروائی نہ کی، جس کی وجہ سے عید کے روز 12 لوگ قتل05 لوگ شدید زخمی ہوئے، وقوعہ کے بعد بھی قانونی کاروائی میں ناکام رہا۔

ایس ایس پی آپریشنز ملتان نے بعد انکوائری بڑی سزا دینے کی سفارش کی تھی، انکوائری آفیسر کی رائے سے اتفاق کرتے ہوئے انسپکٹر مذکور کو جبری ریٹائر کر دیا گیا۔

انسپکٹر ارشد عباس لودھراں کی دو اپیلیں،انسپکٹر زوار حسین ملتان کی دو اپیلیں، انسپکٹر محمد ذاکر خانیوال، انسپکٹر ارشاد حسین ملتان،انسپکٹر شوکت علی، سب انسپکٹر محمد نواز وہاڑی،سب انسپکٹر سعید احمد لودھراں کی دو اپیلیں،سب انسپکٹر خالد حسین وہاڑی،سب انسپکٹر ارشاد احمد وہاڑی، ٹرینی اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد حنیف کی دو اپیلیں، سابقہ ڈرائیور کانسٹیبل ذوالفقار علی لودھراں،سابقہ کانسٹیبل محمد افضل لودھراں،کانسٹیبل منظور احمد لودھراں کی دو اپیلیں کانسٹیبل عمر فاروق لودھراں کی دو اپیلیں، کانسٹیبل محمد حفیظ وہاڑی کی اپیلیں بروقت اور میرٹ پر نہ ہونے کی بنا پر مسترد کر دی گئیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button