سزایافتہ پولیس اہلکاروں کی اپیلوں کی سماعت

ریجنل پولیس آفیسر ملتان جاوید اکبر ریاض نے اردل روم میں پولیس آفیسران و ملازمین کے شوکاز اور اپیلوں کی سماعت کی دوران سماعت ریجنل پولیس آفیسر نے کہا کہ پولیس افسران و اہلکاران بھی قانون اور ضابطہ کے پابند ہیں ، کسی بھی غیر قانونی اقدام پر پولیس کا بھی سخت احتسابی نظام موجود ہے جس کے تحت سزائیں دی جاتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کرپشن ایک ناسور کی طرح معاشرے کی جڑوں کو کھوکھلا کرتی ہے اور انصاف کی راہ میں روکاوٹ کا باعث ہے ، اس لیے کرپشن پر زیرو ٹالرنس پالیسی ہے۔
شوکاز نوٹس اور اپیلوں کی سماعت کرتے ہوئے ریجنل پولیس آفیسر نے انسپکٹر ظہیر بابر، سب انسپکٹر حشمت بلال کا شو کاز نوٹس تسلی بخش ہونے پر داخل دفتر کیا گیا،سینئر کلرک طاہر ریاض کا شوکاز نوٹس تسلی بخش ہونے پر داخل دفتر کیا گیا آئندہ محتاط رہنے کی ہدایت کی۔
سب انسپکٹر احمد نواز کی اپیل برخلاف تنزلی تنخواہ کو سزا سنشور میں تبدیل،سب انسپکٹر خالد حسین کی سزا سروس ضبطگی 01سال کو سنشور میں تبدیل، سب انسپکٹر خالد حسین کی سزا برخلاف سروس ضبطگی 01سال کو خارج کیا،سب انسپکٹر خالد حسین کی سزا برخلاف سروس ضبطگی 01سال میرٹ پر ہونے پر منظور کی گئی۔
اے ایس آئی فرخ عباس کی اپیل برخلاف روکے جانے ترقی 02 سال میرٹ پر ہونے پر منظور کی گئی نیز ڈی پی اوخانیوال کو ہدایت کی کہ وہ ایس آئی عثمان کے خلاف محکمانہ کاروائی اندر 15یوم بھجوائے۔
سب انسپکٹر شبیر احمد کی اپیل برخلاف روکے جانے ترقی 01سال میرٹ پر ہونے پر منظور کی گئی،اے ایس آئی نذیر احمد کی سزا برخلاف سروس ضبطگی 01 سال خارج کی گئی،کانسٹیبل عبدالجبار کی اپیل بر خلاف روکے جانے ترقی 01سال خارج کی گئی۔


















