آر پی او ملتان جاوید اکبر ریاض کا زرعی یونیورسٹی کا دورہ

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں آر پی او ملتان جاوید اکبر ریاض نے دورہ کیا دورہ کرنے کا بنیادی مقصد پولیس اور زرعی یونیورسٹی ملتان کے مابین مختلف شعبوں میں باہمی تعاون تھا۔
وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی (تمغہ امتیاز) نے آر پی او ملتان کو یونیورسٹی کی ریسرچ ڈو یلپمنٹ، آوٹ ریچ اور ایکسٹینشن ایکٹیوٹی کے حوالے سے اُٹھائے جانے والے اقدامات کی تفصیلی پریز نٹیشن دی۔
پروفیسر ڈٓکٹر آصف علی نے کہا کہ زرعی جامعہ کے طلباء اور استاتذہ ایک خاص ویژن کے تحت ملک اور قوم کی خدمت کے لئے ہمہ وقت کوشاں ہیں۔
خصوصی طور پر انہوں نے کہا کہ زرعی جامعہ ہا ئبرڈ گندم کے بیج پر تحقیقات آخر ی مراحل میں ہیں۔ جس سے ملک کو فو ڈ سکیورٹی کے درپیش مسائل سے احسن طریقے سے نمٹنا آسان ہو گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ نا صرف جنوبی کسانوں کی فلاح اور بہتری کے لئے کام کر رہے ہیں بلکی ملکی سطح پر بھی پیش پیش ہیں اور یونیورسٹی کمیونٹی سروسز بشمول کچن گارڈننگ، پلانٹین اورسٹیزن شپ ایجوکیشن میں اپنا بھرپور کردار ادا کر رہی ہے۔
آر پی او ملتان جاوید اکبر ریاض نے زرعی یونیورسٹی ملتان کے اتنے قلیل عرصے میں سائنس اور تحقیق کے میدان میں کامیابیوں پر وائس چانسلر اور ان کی ٹیم کو مبارکباد پیش کی اور خصوصی طور پر ہائبرڈ ویڈ یو آئی گرین میٹرک میں ملکی سطح پر پہلی پوزیشن، کسانوں اور زرعی انڈسٹری میں گراں قدر خدمات پر خراج تحسین پیش کیا، اور مزید کہا کہ زرعی یونیورسٹی ملتان کا قیام جنوبی پنجاب کے لئے نعمت سے کم نہیں۔
آخر میں یونیورسٹی فارم کا دورہ بھی کہا۔
اس موقع پر زرعی سائنسدان پروفیسر ڈاکٹر شفقت سعید، زرعی معیشت دان پروفیسر ڈاکٹر عرفان احمد بیگ، ڈائریکٹرڈو یلپمنٹ عمران محمود موجود تھے۔



















