Paid ad
Breaking Newsتازہ ترینجرائم کی دنیا

عوام کی خدمت اور حفاظت پولیس کا بنیادی فرض ہے۔ رفعت مختار راجہ

ریجنل پولیس آفیسر رفعت مختار راجہ نے دفتر آئے سائلین کے مسائل سنے، اور احکامات جاری کئے ۔

اس موقع پر ان کا کہنا تھاانسپکٹر جنرل آف پولیس کی واضح ہدایات ہیں کہ عوام الناس کی اعلی افسران تک رسائی کو آسان بنایا جائے تاکہ لوگوں کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے ۔

اس سلسلے میں ملتان ریجنل آفس میں آئے سائلین کی فوری داد رسی کو ممکن بنایا جارہا ہے ، عوام کی خدمت اور حفاظت پولیس کے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملتان ریجن ملتان،وہاڑی، خانیوال اور لودہراں پولیس، پالیسنگ کے معیارکو بہتر بنانے کے لئے مصروف عمل ہے تاکہ لوگوں میں پولیس سے متعلق پائی جانے والی خوف کی فضا کو ختم کیا جاسکے، اور وہ بلاخوف و خطر انصاف کے حصول کے لیے رجوع کر سکیں ۔

اس سلسلے میں ہم سب کو بطور ٹیم مل کر کام کرنا ہے ۔

آخر میں انہوں نے کہا کہ ایسی مثبت حکمت عملی اختیار کی جائے ،جس کے باعث پولیسنگ کے معیار کو مزید فعال اور عوام دوست بنایا جاسکے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button