Breaking Newsتازہ ترینجرائم کی دنیا
اردل روم : تین سب انسپکٹروں کو وارننگ جاری، ایک اپیل منظور

ریجنل پولیس آفیسر ملتان سید خرم علی نے اردل روم میں پولیس افسران اور ملازمین کو محکمانہ سزاؤں اور شوکاز پر اپیلوں کی سماعت کی۔
سب انسپکٹر شبیر احمد ضلع خانیوال ایک سال سروس ضبطگی کے خلاف اپیل منظور کر لی گئی، سب انسپکٹر محمد شفیع ضلع ملتان،سب انسپکٹر مشتاق احمد،سب انسپکٹر پرویز اختر کو جاری شوکاز پر وارننگ جاری کر دی گئی۔
سب انسپکٹر مشتاق احمد ضلع ملتان کی اپیل پر اس کی تنزلی تنخواہ کی سزا ختم کر دی گئی، لیڈی سب انسپکٹر شبانہ سیف،سب انسپکٹر محمد حنیف،سب انسپکٹر رانا صابر کو جاری شوکاز تسلی بخش جواب پر داخل دفتر کر دیئے گئے۔


















