Paid ad
Breaking Newsتازہ ترینجرائم کی دنیا

تھانہ صدر جلال پور پیر والا کی نئی عمارت اور فائرنگ رینج مکمل

ریجنل پولیس آفیسر ملتان جاوید اکبر ریاض نے تھانہ صدر جلال پور پیر والا کی نئی تعمیر شدہ عمارت اور فائرنگ رینج کا معائنہ کیا، ایس ایچ او تھانہ صدر انسپکٹر طاہر عزیز نے نئی عمارت بارے بریفننگ دی ۔

تھانہ صدر کی عمارت کے لیے 40 ایکڑ اراضی مہیا کی گئی جس میں تھانہ کی عمارت کے ساتھ پولیس کی نشانہ لگانے کی صلاحیت کو بڑھانے کے لیے فائرنگ رینج بھی تعمیر کی گئی ہے، ریجنل پولیس آفیسر جاوید اکبر ریاض نے ہدایت کی کہ عمارت کے معمولی بقیہ کام فوری مکمل کرائے جائیں اور شجر کاری کی جائے۔

فائرنگ رینج میں دو کمرے اور شیڈ تعمیر کرانے کے اقدامات کئے جائیں تاکہ ضرورت کا سامان رکھنے کے ساتھ فائرنگ پریکٹس کرنے والوں کے لیے بیٹھنے کا بھی انتظام ہو سکے۔

انہوں نے عمارت کے مختلف حصے دیکھے اور عمارت کے ڈیزائن کو سراہا انہوں نے کہا کہ اس عمارت سے جلد استفادہ کے لیے فرنیچر وغیرہ کے لیے فوری تحرک کیا جائے۔

اس دوران سٹی ٹریفک پولیس آفیسر جلیل عمران، اے ایس پی جلال پور محمد آصف بھی موجود تھے

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button