Breaking NewsInternationalتازہ ترین
امریکا پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کررہا ہے:روس
روسی وزارت خارجہ نے پاکستان میں پی ٹی آئی حکومت کو ختم کرنے کی امریکی سازش پر اپنے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
اس حوالے سے ترجمان روسی وزارت خارجہ ماریہ زخارووا نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکا پاکستان کے اندرونی معاملات میں دخل اندازی کررہا ہے۔
ماریہ زخارووا کا کہنا تھا کہ امریکا نےعمران خان کا دورہ روس منسوخ کرانے کیلئے دباؤ ڈالا، عمران خان نے امریکی دباؤ کو یکسر مسترد کردیا۔
ترجمان وزارت خارجہ کے مطابق امریکا نے بات نہ ماننے پرعمران خان کو سزا دینےکا فیصلہ کیا اور تحریک عدم اعتماد کا قومی اسمبلی میں آنا اس کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
روسی وزارت خارجہ ماریہ زخارووا نے مزید کہا کہ امریکی اہلکار نے یوکرین پر پاکستانی قیادت کے ردعمل کی مذمت بھی کی تھی۔