Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

صبیحہ عبدالقدوس کا کامیاب پبلک ڈیفنس، پی ایچ ڈی ڈگری ایوارڈ کردی گئی

ویمن یونیورسٹی ملتان کے شعبہ اسلامک اسٹڈیز کی سکالر صبیحہ عبدالقدوس کا کامیاب پبلک ڈیفنس کے بعد پی ایچ ڈی کی ڈگری ایوارڑ کرنے سفارش کردی گئی۔

ان کا مجلسی دفاع گزشتہ روز منعقد ہوا، ان کے ریسرچ مقالے کا عنوان ” بدعت کا تصور و اطلاق ،اصول فتح الزرائع کے تناظر میں تجرباتی مطالعہ” تھا ۔

ان کے تحقیقی مقالے کی سپروائزر ڈاکٹر کلثوم پراچہ اور ایکسٹرنل سپروائزر ڈاکٹر احسان الرحمان غوری تھے۔

انہوں نے اپنے مقالے کا بھرپور دفاع کیا ، جس پر ڈگری دینے کی سفارش کی گئی ہے۔

اس موقع پر مقررین نے کہا کہ تمام تر لفظی اور اِصطلاحی اِختلافات کے باوجود تمام مکاتبِ فکر اِس اَمر پر متفق ہیں کہ کسی بھی نئے عمل کی حلّت و حرمت یا جواز و عدمِ جواز کے تعیّن کے لیے بدعت کی تقسیم ناگزیر ہے، کیونکہ اگر بدعت کو بلا اِمتیاز و بلا تفریق صرف ایک ہی اکائی سمجھ کر، ہر نئے کام کو جو عہدِ رسالت مآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یا عہدِ صحابہ رضی اللہ عنہم کے بعد اِیجاد ہوا حرام یا مردود قرار دے دیا جائے تو لامحالہ تعلیماتِ دین اور فقہ اِسلامی کا بیشتر حصہ ناجائز کے زمرے میں آجائے گا۔

اِجتہاد کی ساری صورتیں، قیاس اور اِستنباط کی جملہ شکلیں ناجائز کہلائیں گی ، لہٰذا اگر بدعت کی حسنہ اور سیئہ میں تقسیم نہ کی جائے تو یہ سب اُمور حرام قرار پائیں گے۔

اس مقالے میں سکالر نے اس حساس موضوع پر احتیاط کا دامن تھامتے ہوئے بھر پور کام کیا ہے ، جس کو سراہا جانا ضروری ہے ۔

اس موقع پر اساتذہ اور طالبات کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button