سعدیہ جعفر رانا کا کامیاب مجلسی دفاع

فیکلٹی آف فارمیسی بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان کے شعبہ فارماسیوٹیکس کی پی ایچ ڈی سکالر سعدیہ جعفر رانا نے تحقیقی مقالہ "ٹیمسولوسن کے متبادل ذرائع برائے فراہمی ادویہ ” کا کامیابی سے مجلسی دفاع کیا۔
اپنے تحقیقی مقالہ میں ریسرچ سکالر سعدیہ جعفر رانا نے بتایا کہ یہ تحقیق ان مریضوں کے لیے فائدہ مند ہوگی ، جو دوائی کو نگلنے سے قاصرہیں۔
یہ امر قابل زکر ہے کہ اس دوائی کی بذریعہ ناک فراہمی کے لیے ابھی تک کوئی فارمولیش موجود نہیں، موجودہ تحقیق نئی فارمولیش کے ڈیزائن میں مدد فراہم کرے گی۔
یہ تحقیق سعدیہ جعفر رانا نے پروفیسر ڈاکٹر سید نثار حسین شاہ کی زیرنگرانی مکمل کی۔
پروفیسر ڈاکٹر ندیم عرفان بخاری ڈین فیکلٹی آف فارمیسی نے بطور بیرونی ممتحن تھیسس پبلک ڈیفنس شرکت کی۔
انہوں نے بطور مجموعی اس تحقیق کے نتائج کو سراہا ،اور سکالر اور سپروائزر کو مبارک باد دی۔
اس تحقیقی مباحثے میں ڈین ڈاکٹر محمد عزیر ، ڈاکٹر محمد سہیل ارشد ، پروفیسر ڈاکٹر ناصر عباس ج ڈاکٹر جہان زیب مدثر ، ڈاکٹر محمد حنیف ، ڈاکٹر خضر عباس ، ڈاکٹر عامر جلیل اور دیگر ریسرچرز نے شرکت کی۔


















