Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

کھیلتا پنجاب ہاکی ایونٹ : سفیر حسین نقوی ٹورنامنٹ ڈائریکٹر نامزد

فاروق لطیف ڈسڑکٹ سپورٹس آفیسر ملتان نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے وژن کے مطابق کھیلتا پنجاب گیم 2024 کے سلسلہ میں انڈر 22 ضلعی ہاکی ٹورنامنٹ 10 اکتوبر سے 12 اکتوبر تک آسٹروٹرف ہاکی اسٹیڈیم متی تل ملتان میں کھیلا جائے گا۔

اس سلسلہ میں سفیر حسین نقوی کو ڈائریکٹر ایونٹ جبکہ مجاہد رفیق مرزا اسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹورنامنٹ کمیٹی میں محمد ارسلان عمیر اکرم سید ذوالقرنین علی رضا خاکوانی محمد تنویرخلیل احمد فہیم عباس جبکہ ایمپائرز پینل میں آصف محمود سمیع علی عبدالوہاب وسیم عباس طئیب اور عبدالمنان شامل ہیں۔

سفیر حسین نقوی ڈائریکٹر ٹورنامنٹ نے ایونٹ کے قوائد و ضوابط کے بارے میں بتایا کہ ایونٹ میں 13-12-2002 کے بعد پیداہونے والے کھلاڑی حصہ لے سکیں گے، پلئیر کا تعلق ضلع ملتان سے ہوگا، ب فارم والے کھلاڑی اپنے والد کا شناختی کارڈ اور ایف آر سی ہمراہ لائیں گے۔

ہاکی ٹیم 16 کھلاڑی اور دو آفیشلز پر مشتمل ہوگی، ٹیم مکمل یونیفارم کے ساتھ گراونڈ میں اترے گی، غلط دستاویز فراہم کرنے والی ٹیم کو ایونٹ سے خارج کردیا جائے گا۔

ڈسٹرکٹ لیول پر فاتح ٹیم کو ایک لاکھ جبکہ رنر اپ کو پچاس ہزار کیش پرائز دیا جائے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button