ففٹی بنانے سے زیادہ پاکستان کی جیت خوشی ہے، سیریز جیتنے کے لئے پر عزم ہیں۔ صائم ایوب
پاکستان آسٹریلیا ون ڈے سیریز کے دوسرے میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے دوررہ آسٹریلیا میں ڈیبیو کرنے والے صائم ایوب نے کہا ہے کہ انفرادی کارکردگی پر خوشی ہے تاہم ٹیم اور ملک کی جیت پر زیادہ خوشی ہے۔
یہ بھی پڑھیں ۔
پاکستان آسٹریلیا ون ڈے سیریز: 28 سال بعد ایڈیلیڈ میں جیت، آسٹریلیا کو 9 وکٹوں سے شکست، سیریز 1-1 سے برابر
حارث رؤف نے جیت میں اہم کردار ادا کیا، جس سے کم ہدف پر آسٹریلیا کو آوٹ کرنے میں کامیاب رہے، اسی طرح رضوان کے کیچز بھی کارگر ثابت ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں ۔
محمد رضوان 6 کے کلب میں داخل، 6 کلب کیا چیز ہے؟؟
انفرادی کارکردگی تو کوئی بھی کسی بھی میچ میں دکھاتا ہے، اصل چیز ٹیم سپرٹ اور جیت ہے جو کہ زیادہ اہم ہے۔
آسٹریلوی بالنگ سکواڈ کی تعریف کرتے صائم کا کہنا تھا کہ وہ تجربہ کار بالرز ہیں، ہم نے اپنے منصوبے کے مطابق بیٹنگ کی اور کامیاب رہے۔
یہ بھی پڑھیں ۔
چیمپئنز ٹرافی2025: پی سی بی نے ہائبرڈ ماڈل تسلیم کرلیا، بھارتی اخبار کا دعویٰ
ایک سوال کے جواب میں انکا کہنا تھا کہ کوئی خاص پلان نہیں تھا بس ذہن میں یہی تھا کہ مثبت کرکٹ کھیلنی ہے اور ہدف پورا کرنا ہے۔
سیریز جیتنے کے لئے پر امید ہیں۔
یاد رہے کہ صائم ایوب نے ناقابل شکست 82 رنز کی کھیلی۔
ون ڈے سیریز کا تیسرا اور آخری میچ اتوار کو پرتھ میں کھیلا جائے گا، جس کے بعد ٹی ٹوئینٹی اور ٹیسٹ سیریز کا انعقاد ہوگا۔