Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

امتیاز فیملی کا انوکھا ریکارڈ ، تین نسلیں کرکٹ گراؤنڈ میں پہنچ گئی

دنیا کے خوبصورت گراؤنڈز میں شمار ہونے والے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں نئے ریکارڈ قائم ہورہے ہیں۔

سلیمہ امتیاز انٹرنیشنل ویمنز میچ میں امپائرنگ کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون بن گئیں، انہوں نے یہ ریکارڈ ملتان میں جاری پاکستان ساؤتھ افریقہ ٹی ٹونٹی سیریز میں قائم کیا، اس کے ساتھ ہی ان کی 3 جنریشنز بھی کرکٹ گراؤنڈ کا حصہ بن گئیں۔

سلیمہ امتیاز کی بیٹی کائنات امتیاز ویمن کرکٹ ٹیم کا حصہ رہیں اور اب پی سی بی کمنٹری ٹیم کا حصہ ہیں ، جن کی گزشتہ سال شادی ہوئی تھی، اس موقع پر کائنات امتیاز اپنی بیٹی کے ساتھ گراؤنڈ میں موجود تھیں، اس طرح ان کی تین جنریشنز کرکٹ گراؤنڈ میں پہنچ گئیں۔

اس موقع پر پاکستانی ٹیم اور ساؤتھ افریقہ کی ٹیم پلیئرز کائنات امتیاز کی بیٹی کے ساتھ تصاویر بنواتی رہیں ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button