Breaking NewsEducationتازہ ترین
سرائیکی ایریا سٹڈی سنٹر کے طلباء و طالبات کا مطالعاتی دورہ

زکریا یونیورسٹی ملتان کے سرائیکی ایریا سٹڈی سنٹر کے زیرِ اہتمام ڈائریکٹر ڈاکٹر پروفیسر رحمی عمران کی زیرِ نگرانی ایک تعلیمی و معلوماتی دورہ منعقد کیا گیا۔
اس دورے کا مقصد طلبہ و طالبات کو ماحول کے مطابق اشیاء کے عملی مشاہدے، فطری مناظر اور تحقیقی سرگرمیوں سے روشناس کروانا تھا۔
دورے کے دوران طلبہ نے معروف محقق ڈاکٹر سجاد حیدر پرویز کی لائبریری کا وزٹ کیا جہاں علمی و تحقیقی ذخیرے کا مشاہدہ کیا گیا۔
بعد ازاں شعبہ کے تمام طلبہ و طالبات نے خالص دیہاتی ماحول کا مشاہدہ کیا طلبہ و طالبات نے اس تعلیمی دورے کو ڈائریکٹر سرائیکی ایریا سٹڈی سنٹر کی ذاتی محنت، خلوص اور اپنے شعبے سے محبت کی عملی مثال قرار دیتے ہوئے ڈاکٹر پروفیسر رحمی عمران کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔




















