Breaking NewsEducationتازہ ترین
جامعہ زکریا : سرائیکی ایریا اسٹڈی سنٹر میں ثقافتی پروگرام "سرائیکی جھومر”

زکریا یونیورسٹی ملتان کے سرائیکی ایریا اسٹڈی سنٹر میں ثقافتی پروگرام "سرائیکی جھومر” کے عنوان سے منعقد ہوا، جس میں شعبہ کے طلباء کے ساتھ زکریا سرائیکی کونسل کے چیئرمین اور سیکرٹری سمیت تمام ممبران نے شرکت کی، سرائیکی زبان، ادب، موسیقی اور رقص کے حسین امتزاج نے شرکاء کے دل موہ لیے۔
ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر رحمیٰ، ڈاکٹر محمد فیاض اورڈاکٹر عارف رجوانہ نے طلباء کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ سرائیکی جھومر ثقافتی رقص ہے جو وجد طاری کردیتا ہے، شعبہ میں تمام سرائیکی ثقافتوں دوبارہ سے بحال کیا جائے گا۔




















