امپورٹڈ حکومت نے عوام کی امیدیں آئی ایم ایف کو بیچ ڈالیں: سرائیکستان ڈیموکریٹک پارٹی

چیف کوآرڈی نیٹر سرائیکستان ڈیموکریٹک پارٹی حانیہ خان اور ڈپٹی کوآرڈی ایس ڈی پی نیٹر صائمہ خان نے مشترکہ بیان میں کہا کہ مہنگائی کا خاتمہ حکومت کی ذمہ داری ہے نہ کہ انسانیت کا خاتمہ۔ امپورٹڈ حکومت نے مہنگائی کے بم گرا کر عوام کا جینا دشوار کر دیا ہے۔
غریب عوام کے گھروں میں فاقے ہیں اور نوجوان بیروزگاری کے باعث خودکشیاں کر رہے ہیں۔
حکومت کبھی پٹرول کبھی بجلی کبھی گیس تو کبھی اشیاء خردونوش کی قیمتیں بڑھا رہی ہے چینی اور گھی جو ہر گھر کی روزمرہ کے استعمال کے ہیں عام آدمی کی پہنچ سے دور ہو چکے ہیں۔
اتحادی حکومت کا خاتمہ ہی مہنگائی کا خاتمہ ہے۔
حکومت جلد الیکشن کرائے تاکہ پاکستان میں صحیح معنوں میں عوامی نمائندے اقتدار میں آئیں اور عوام اور ملک کی ترقی کیلئے کام کریں۔
صائمہ خان نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں ناکام ہو چکی ہے۔
اشیائے ضروریہ، پٹرولیم مصنوعات، بجلی و گیس کی قیمتوں میں ہو شربا اضافہ، بے روزگاری، غربت روز بروز بڑھ رہے ہیں لیکن کوئی پرسان حال نہیں ہے۔ نا اہل حکومت کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے ملک بحرانوں کی دلدل میں دھنس چکا ہے۔
مہنگائی نے غریب آدمی کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے۔ عوام کے حقوق کی فراہمی یقینی نہ بنانیوالی حکومت جلد انجام کو پہنچنے والی ہے۔
خواتین نے کہا کہ امپورٹڈ حکمرانوں نے مہنگائی، بیروزگاری، لوڈشیڈنگ کے تمام سابقہ ریکارڈ توڑ دیئے ہیں۔ عوام جب تک سڑکوں پر نہیں آئیں گے مہنگائی کنٹرول نہیں ہو گی اور نہ اس مہنگائی سرکار سے جان چھوٹے گی۔
قیام پاکستان سے لیکر آج تک تین بڑی جنگیں ہوئی ہیں لیکن ان نامساعد حالات میں بھی عوام کو کبھی اتنی مہنگائی کا سامنا نہیں کرنا پڑا ، جتنا آج کرپٹ حکمرانوں کی وجہ سے کرنا پڑ رہا ہے۔


















