Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

نیشنل انٹر ڈویژنل باسکٹ بال گریڈ بی چیمپئن شپ سرگودھا نے جیت لی

ڈویژنل باسکٹ بال ایسوسی ایشن ملتان کے زیر اہتمام ڈسٹرکٹ سپورٹس گراؤنڈ کے باسکٹ بال کورٹ میں فائنل میچ سرگودھا ڈویژن اور ہزارہ ڈویژن کے درمیان کھیلا گیا جو سرگودھا ڈویژن نے 58 کے مقابلے میں 76 پوائنس سے چیمپئن شب اپنے نام کر لی۔

فاتح ٹیم کی طرف سے وقار نے 13 سیف اللہ نے 15 .شہزاد نے 17پوائنس جبکہ ہزارہ کی طرف سے سیف اللہ خٹک 15 اور سیمع اللہ نے 16پوائنس سکور کیے۔

کھلاڑیوں اور شہریوں کی کثیر تعداد نے فائنل میچ دیکھا ۔

فائنل میچ کے مہمان خصوصی چودھری اشفاق احمد مہمانان اعزاز خالد بشیر جنرل سیکرٹری پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن. دین محمد صدر کے پی کے باسکٹ بال فیڈریشن نے چیمپئن اور رنر اپ ٹیم کو ٹرافی اور انعامات دیئے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری اشفاق احمد. خالد بشیر نے کہا کہ جہاں کھیلوں کے میدان آباد ہوں وہاں کے ہسپتال ویران ہوتے ہیں، ڈویژنل باسکٹ بال ایسوسی ایشن ملتان نے کامیاب ایونٹ کرایا جس کے وہ مبارک باد کے مستحق ہیں، کھلاڑیوں اور شہریوں نے بھی ایونٹ انجوائے کیا، امید ہے یہ سلسلہ جاری رہے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button