Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

پاکستان کو سعودی عرب سے 3ارب ڈالر موصول

پاکستان کو سعودی عرب کی جانب سے3 ارب ڈالر موصول ہوگئے، سعودی ڈویلپمنٹ فنڈ کے اسٹیٹ بینک ذخائر میں 3ارب ڈالر کے ڈیپازٹس جمع کرائے گئے۔
سعودی عرب نے پاکستان کو تیل ادھار دینے کا بھی اعلان کررکھاہے ، سعودی عرب ایک ارب 20 کروڑ ڈالر کاتیل ایک سال کی ادائیگی پر دے گا۔
سعودی عرب کاپیکیج معیشت کی بہتری اور روپے کےاستحکام میں معاون ہوگا۔
دوسری جانب مشیر خزانہ شوکت ترین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر تصدیق کی کہ سعودی عرب کی جانب سے3 ارب ڈالر کے ڈیپازٹس اسٹیٹ بینک کوموصول ہوگئے ہیں ، سعودی مملکت اورولی عہد محمد بن سلمان کےشکرگزارہیں۔
یاد رہے اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور سعودی فنڈ فار ڈیولپمنٹ کی جانب سے مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا تھا ، جس میں کہا تھا کہ سعودی فنڈفارڈیولپمنٹ اور اسٹیٹ بینک میں ڈپازٹ معاہدے پر دستخط ہوگئے ، دستخط سعودی فنڈچیف ایگزیکٹوآفیسر ہزایکسی لینسی سلطان بن عبدالرحمٰن المرشد نے کئے۔
گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے بینک دولت پاکستان کراچی میں دستخط کئے تھے ، معاہدے کے تحت سعودی فنڈاسٹیٹ بینک کےپاس 3ارب ڈالر رکھوائے گا اور ڈپازٹ رقم اسٹیٹ بینک زرمبادلہ ذخائر کا حصہ بنے گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button