Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

پاکستان بمقابلہ ساؤتھ افریقہ ویمن سریز: مہمان ٹیم کو دوسرے معرکے کو سَر کرنے کےلئے 182 کا ہدف

ملتان انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری پہلی ویمن ٹی توئنٹی سریز کے دوسرے میچ میں ساؤتھ افریقہ کی ٹیم نے میزبان ٹیم کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی۔
میزبان ٹیم کی جانب سے اننگ کا آغاز جارحانہ انداز میں کیا گیا اور ابتدا سے ہی مہمان ٹیم کے بولرز کی جم کر دھلائی کی۔

مہمان ٹیم کی جانب سے کولی ٹائرون نے باولنگ کا آغاز کیا تو پہلی ہی بال ایمپائر نے ‘نو بال’ قرار دے دی، یوں منیبہ علی نے چوکا لگا کر ٹیم کےلئے رنز کا آغاز کیا، لیڈی ‘بابر اعظم’ گل فیروزہ نے بھی گزشتہ میچ کی خفت کا ازالہ چوکا لگا کر کیا۔ لیکن وہ زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹہر سکی اور 10 کے انفرادی سکور پر اونچی شارٹ کھیلنے کی کوشش میں شیکو کونے کی گیند پر ڈی کلرک کو اپنا کیچ تھما بیٹھیں، ان کی اننگ میں 2 چوکے شامل تھے۔

ون ڈاؤن پوزیشن پر کھیلنے آنے والی سدرہ آمین نے اوپنر منیبہ علی کے ساتھ ملکر ٹیم کے سکور کارڈ کو آگے بڑھایا۔ 74 کے مجموعی سکور پر منیبہ علی 34 گیندوں پر 45 سکور بنا کر ڈیرکسن کی گیند پر بولڈ ہوگئی، ان کی اننگ 6 چوکوں 2 چھکوں سے مزین تھی۔
تیسری وکٹ کی شراکت میں 26 رنز بنے، سدرہ امین 25 گیندوں پر 28 رنز بنائے، ان کی اننگ میں 3 چوکے اور 1 چھکا شامل تھا۔

کپتان فاطمہ ثناء اور ندا ڈار نے تیز رفتاری سے رنز بناتے ہوئے 60 رنز کی پارٹنرشپ جوڑی، ندا ڈار 21 گیندوں پر 29 رنز بنا کر ڈیکرسن کے ہاتھوں کیچج آؤٹ ہوگئی، ان کی اننگ میں 4 چوکے شامل تھے۔

فاطمہ ثناء نے طوفانی بیٹنگ کرتے ہوئے گراونڈ کے چاروں جانب خوبصورت شارٹس کھیلی، اور شائقین سے داد وصول کی، ان کی اننگ میں 3 چوکے 2 چھکے شامل تھے، انہوں نے 37 رنز بنائے، اور آؤٹ نہیں ہوئیں۔ ان کا ساتھ عالیہ ریاض نے دیا انہوں نے طوفانی 17 رنز 7 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے بنائے، ان کی اننگ میں 2 چوکے 1 چھکا شامل تھا۔

اسطرح مہمان ٹیم کو جیت کے لئے 182 رنز کا ٹارگٹ ملا

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button