Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

آج اور کل ملتان میں بجلی بند رہے گی

میپکو ترجمان کے مطابق ریجن کے مختلف علاقوں میں ڈسٹری بیوشن ٹرانسفارمرز ، فیڈرز اور گرڈ اسٹیشنوں کی مرمت، سسٹم کی استعداد کار میں توسیع،ہائی ٹینشن پولز کی درستگی، فیڈرز کی بائفرکیشن اور ضروری مرمت کے سلسلہ میں بجلی کی فراہمی 18 اور 19جنوری 2023ء کومختلف اوقات میں بند رہے گی ۔

اس بندش سے18جنوری کو ملتان سرکل کے 11کے وی موسیٰ پاک، محمود کوٹ، بوسن، سانگی، شاخِ مدینہ، ڈی ایچ اے ایم ۔Iاور وویمن یونیورسٹی فیڈرز سے نو بجے صبح سے ایک بجے دوپہر تک،11کے وی خداداد فیڈر سے ساڑھے نو بجے صبح سے ایک بجے دوپہر تک بجلی بند رہے گی۔

جب کہ 19جنوری کو 11کے وی شبیر فیڈز، وائٹ ہاؤس، شاہ قادری، فیصل کاٹیج، لابر،ناگ شاہ،ملتان کینال ویو،الجیلان،اولڈ شجاع آباد روڈ،رنگیل پور،اشفاق حمید،کڈنی سنٹر،پیر حسن سوالی،ایم این ایس،کھوکھر اور بستی بلیل فیڈرز سے نو بجے صبح سے ایک بجے دوپہر تک،11کے وی گلشن اقبال،قاسم بیلہ،پاور ہاؤس،
خان بیلہ،الکرم،معصوم شاہ،بوسن،قریشی،شریف پورہ اورراواں فیڈرزسے ساڑھے آٹھ بجے صبح سے ساڑھے بارہ بجے دوپہر تک،11کے وی پیر اسماعیل، بہاولپور روڈ، کریم آباد،دنیا پور روڈ، نیو لاڑ،وہاری روڈ، پیپلز کالونی اورلاڑ اولڈ فیڈرز سے ساڑھے نو بجے صبح سے ڈیڑھ بجے دوپہر تک،11کے وی وویمن یونیورسٹی فیڈر سے دس بجے صبح سے چھ بجے شام تک بجلی کی فراہمی بند رہے گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button