Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

10لاکھ روپے کے سکالر شپ طلبا میں تقسیم کردئے گئے

بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان انسٹی ٹیوٹ منیجمنٹ سائنسز کے تحت مستحق طلباء طالبات میں سکالرشپ چیک تقسیم کیے گئے۔

وائس چانسلر آفس میں ڈائریکٹر آئی ایم ایس ڈاکٹر نعمان عباسی ، ڈاکٹر حسن بچہ ، ڈاکٹر محمد رضوان ، ساجد طفیل ، فرحان میر ودیگر فیکلٹی ممبران نے شرکت کی۔

ڈائریکٹر آئی ایم ایس ڈاکٹر نعمان عباسی نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصو راکبر کنڈی کو سکالرشپ کے حوالے سے آگاہی فراہم کی، اور بتایا کہ آئی ایم ایس ڈیپارٹمنٹ ہر سال ایک ملین روپے طلباء طالبات میں بطور سکالرشپ تقسیم کرتاہے اور یہ سلسلہ گزشتہ کئی برس سے جاری ہے۔
انہوں نے بتایاکہ طلباوطالبات طالبات کو سکالرشپ دینے کے لیے شعبہ کی سکالرشپ کمیٹی کی سفارشات پر یہ چیک جاری کیے گئے ۔ جن میں مارننگ و ایوننگ کلاسز کے طلباء طالبات شامل ہیں۔

وائس چانسلر نے شعبہ کے اساتذہ کی اس کاوش کو بے حد سراہا اور اس سلسلہ کو جاری رکھنے کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔
تقریب کے آخر میں وائس چانسلر نے طلباء طالبات کے مابین چیک تقسیم کیے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button