Breaking NewsEducationتازہ ترین
پرائیویٹ سکولوں میں بھی سکول کونسلز بنانے کا حکم جاری، رپورٹ طلب کرلی گئی
محکمہ سکولز نے تمام نجی اسکولز میں سکول کونسلز کے قیام کا نوٹیفیکیشن کردیا، جس میں کہاگیا ہے کہ کونسلوں کے بارے میں رپورٹ بمع نوٹیفیکیشنز 26 اکتوبر تک تمام ضلعی اتھاٹیز جمع کرائے ۔
جس کے بعد سکولوں کے دورے شروع کئے جائیں گے ، اور کونسلوںکے انعقاد کا جائزہ لیا جائے گا ۔
اس سلسلے میں ایک کمیٹی بنادی گئی جس کے چیئرمین ڈی پی آئی کی سطح کا افسر ہوگا، جبکہ ڈویژن ڈائریکٹر یا سی ای او متعلقہ اضلاع کا اس کا سیکرٹری ہوگا، جبکہ ممبران میں ڈی ای او، زنانہ، مردانہ اور مانٹرنگ افسر شامل ہوں گے ۔
کمیٹی مقرر ہ مدت میں تمام سکولوں کادورہ کرکے رپورٹ تیار کرے گی ۔