Breaking NewsEducationتازہ ترین
محکمہ سکولز نے کامرس کی ڈگری رکھنے والے اساتذۃ کو ترقی دینے کا فیصلہ
محکمہ سکولز نے کامرس کی ڈگری رکھنے والے اساتذہ کو ترقی دینے کا فیصلہ کیا ہے اور پہلے مرحلے میں کامرس کی ڈگری اور تعلیمی قابلیت کے تعین کے لیے کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ ایم کام کی ڈگری کو ایم بی اے کے برابر تصور کیا جائے گا۔
ایم کام کی ڈگری کو بی کام آنرز اور بی ایس کامرس کے برابر سمجھا جائے گا اور اسے 16 سالہ ڈگری کے طور پر تسلیم کیا جائے گا۔
یہ پالیسی پنجاب بھر کے سکولوں میں کام کرنے والے اساتذہ کی ترقیوں کے کیسز کے لیے 5 دسمبر 2024 سے نافذ العمل ہوگی۔