Breaking NewsEducationتازہ ترین
15 سو اساتذہ کی قسمت کھل گئی
سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے پندرہ سو اساتذہ کو نوکری پر بحال کردیا، اساتذہ کو 31 دسمبر تک بی ایڈ کی ڈگری مکمل کرنے کیلئے موقع دے دیا گیا۔
تفصیل کے مطابق محکمہ سکولز نے پندرہ سو اساتذہ کو اپنی کوالیفیکیشن اپ ٹو دی مارک کرنے کا ایک اور موقع دے دیا، پروفیشنل ڈگری نہ رکھنے والے اساتذہ کو ڈگری مکمل کرنے کیلئے 31 دسمبر تک وقت دیا گیا ہے، ان اساتذہ کو اکتیس دسمبر تک بی ایڈ کی ڈگری مکمل کرنے کیلئے کہا گیا ہے۔
سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے مطابق اس ڈیڈ لائن کے بعد ٹیچر کو موقع نہیں دیا جائیگا، ڈگری نہ رکھنے والے اساتذہ کو نوکری سے فارغ کردیا جائے گا۔
اس قبل بھی ان اساتذہ کو بی ایڈ کرنے کیلئے تین مواقع دیئے گئے تھے، جس کے بعد انہیں نوکری سے ہٹانے کا حکم جاری کیا گیا تھا۔