Breaking NewsEducationتازہ ترین
محکمہ سکولز ملتان نے 25 نابینا افراد کو تین ماہ کےلئے سکولوں میں تعینات کردیا
جاری مراسلے میں کہا گیاہے کہ پنجاب حکومت کے احکامات کی روشنی میں 25 نابینا افراد (وی آئی پیز) کو 89 دنوں کےلئے سکولوں میں غیر ہنر مند افراد کی کیٹگری میں تعینات کیا جاتا ہے، جس کے عوض ان کو کو ماہانہ 26 ہزار روپے اعزازیہ ملے گا، تعیناتی کے یہ احکامات صرف ایک بار کےلئے ہیں۔
جن افراد کو تعینات کیا گیاہے ان میں محمد اویس، حماد رضا، محمد زاہد، طاہر رشید، محمد عمران ، معینہ سلیم، محمد عرفان ، عمران مبشر، سید نجف علی، محمد شعیب ، ماہ رخ سعید، مجاہد احمد، جیند ریاض، قمر زمان، محمد ظفر اقبال، حافظ ہارون ، محمد شہروز، محمد شفیق ، محمد راشد، شیراز، محمد عثمان ستار، کوثر ، حمزہ محمد امین محمد فضل، اور شازیہ تبسم شامل ہیں ۔